30دسمبرسے01جنوری(خطہ ءپوٹھوہار کیلئے موسمی پیشگوئی)
تاریخ اِجرا: 29/12/2025
- منگل سے جمعرات کے دوران ا سلام آباد ، ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں ،راولپنڈی ،مری ، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ ،گوجر خان، کلرسیداں ،ٹیکسلا ،ضلع اٹک کی تحصیلوں اٹک، فتح جنگ، جنڈ، پنڈی گھیب، حسن ابدال، حضرو ، ضلع جہلم کی تحصیلوں جہلم، دینہ،سوہاوہ، پنڈ دادن خان اور ضلع چکوال کی تحصیلوں چکوال ، تلہ گنگ،کلرکہار، چوآسیدن شاہ اورلاوہ میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کوہ مری اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کے علاوہ برفباری کا بھی امکان ہے۔
- اس دوران کم سے کم درجہ حرارت: ضلع راولپنڈی،اٹک08 سے 10،جہلم 07سے09،چکوال 05سے07اورمری میں 03سے05سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
موسمی حالات کے متوقع اثرات
موسمی حالات کے متوقع اثرات
- موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کسان حضرات اپنے معمولات کو جاری رکھیں۔