- Weekly: During the 3rd week of Sep, 2023 light rain was reported from Gilgit Baltistan and Kashmir.
- Weekly: During the 3rd week of Sep, 2023 light to moderate rain was reported from scattered places of Sindh.
- Decadal: The highest rain reported was 208.0 mm at LAHORE, AIRPORT during the last decade.
- Weekly: During 3rd week of Sep, 2023 above-normal mean temperatures were observed in most parts of the country.
- Decadal: The highest maximum temperature recorded as 45.0 at Nokkundi during the last decade
- Weekly: During 3rd week of Sep, 2023 dry weather reported from Baluchistan Province.
- Weekly: During the 3rd week of Sep, 2023 light to moderate rainfall was reported from Punjab and KPK with some heavy falls at scattered places of the provinces.
Welcome to National Agromet Centre
Pakistan Meteorological Department (PMD) is both a scientific and a service department, and functions under the Cabinet Secretariat (Aviation Division). It is responsible for providing meteorological service throughout Pakistan to wide variety of interest and for numerous public activities and projects which require weather information. National Agromet Centre (NAMC) is an important division of PMD which has been setup to relate meteorological services to the most important agriculture sector of the country so as to promote the overall status of farming community. NAMC has thus been extending its services since its establishment.
Present Condition of Agricultural Crops on 25th September, 2023 Wheat Archives Cotton Archives
Our Products
Joint Agro-advisory by PMD & MNS-University of Agriculture, Multan
کپاس
بارش کے امکان کے پیشِ نظر کپاس کی بجائی روک دیں۔ تاہم بارش کے بعد وتر آنے پر بجائی کے لئے زمین کی تیاری کریں۔ پچھلی فصل کے باقیات کو زمین میں ملائیں تاکہ بجائی میں دشواری نہ ہو۔ بجائی کے لئے علاقے کی مناسبت سے منظور شدہ اقسام کا اچھی کوالٹی کے بیج کا انتخاب کریں۔ منظور شدہ اقسام میں سی کے سی 3، سی کے سی 6، ایم این ایچ 1050، نیاب 1011، سی آئی ایم 663 ، ایف ایچ انمول قابلِ ذکر ہیں۔ کھیلیوں پر کاشت کے لئے 75 فیصد سے زائد اگاؤ والا بیج 6سے 8 کلوگرام استعمال کریں ۔ کھیلیوں کے درمیان فاصلہ اڑھائی فٹ اور پودوں کے درمیان فاصلہ12 انچ رکھیں۔ ریتلے علاقے جہاں کپاس کی کاشت بذیعہ ڈرل کی جاتی ہے وہاں راؤنی بھر کے کریں اور کپاس کی کاشت تر وتر میں کریں۔ ڈرل کاشتہ فصل میں شرح بیج 75فیصد سے زائد اگاؤ کی صورت میں 8سے 10 کلوگرام جبکہ 60 فیصد اگاؤ والا بیج 10سے 12 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ بیج کو کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ کے لئے زہر آلود کریں اور بجائی کے لئے استعمال کریں۔ کپاس کی پٹریوں پر کاشت کی صورت میں پہلا پانی تین سے چار دن بعددیں۔
آم
آم کے پودوں پر پھل بننے کا عمل اختتامی مراحل میں ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اس لئے حسبِ ضرورت آبپاشی کریں ۔ اس وقت پودوں پر بٹور بن چکا ہے اس کی جلد تلافی کریں تاکہ یہ اپنے گردو نواح میں پھل کو متاثر نہ کرئے ۔ کٹے ہو ئے بٹور کو پودوں سے باہر دھوپ میں پھیلا دیں تاکہ یہ پھل کے بورر کی آماج گاہ نہ بن سکے ۔ آم کا تیلا اور تھرپس کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے سپرے کریں ۔بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔
گنا
کماد کی بہاریہ کاشت جلد از جلد مکمل کریں ۔ دیر سے کاشت کی صورت میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔ دیر سے کا شتہ فصل میں 10 سے 15 فیصد بیج کا اضا فہ کریں ۔ کاشت کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں ۔ کما د کی بجائی 4 فٹ کے فاصلے پربنائی گئی گہری کھیلیوں اور کھلے سیاڑوں میں کریں اورہر کھیلی میں سموں کی دو قطاریں لگائیں ۔ کاشت کے لئے 2 آنکھوں والے سمے 30 ہزار اور 3 آنکھوں والے سمے 20 ہزار استعمال کریں ۔ اس کے لئے 12 سے 16 مرلہ کماد درکار ہو گا۔ بجائی کے لئے 3 فیصد ٹا پسن ایم کے محلول میں ڈبو کر کماد کی کاشت کےلئے استعمال کریں۔ کماد کی کاشت کے ایک تا دو دن بعد وتر حالت میں محکمہ زراعت کی مشاورت سے اگاؤ سے پہلے والی جڑی بوٹی مار ادویات کا سپرے کریں۔ ستمبر کاشتہ کماد میں کالی کیڑی (بلیک بگ) کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کی مشاورت سے زہروں کااستعمال کریں۔