- Decadal: During the 1st decade of February 2025, light to moderate rain with snowfall over the hills occurred in most of upper parts of the country.
- Weekly: Light rainfall was reported particularly from western Baluchistan, upper Khyber Pakhtunkhwa and few parts of Pothohar region along the adjoining areas of Gilgit Baltistan and Kashmir.
- Weekly: Normal to above normal daily minimum temperatures were observed in most parts of the country whereas below normal in some areas of Balochistan
- Monthly: Mainly cold and dry weather prevailed, while very cold in hilly areas, foggy conditions also persisted in plain areas of the country.
- Monthly: Reference crop evapotranspiration (ETo) remained above normal in some parts of the country. Normal to above normal values recorded in Gilgit Baltistan, while mixed trend has been observed in Potohar region and below normal valued are reported from central Punjab.
- Weekly: Mainly dry weather prevailed over the most parts of the country
- Decadal: Cold and dry weather is likely in most parts of the country, while very cold in hilly areas.
Welcome to National Agromet Centre
Pakistan Meteorological Department (PMD) is both a scientific and a service department, and functions under the Cabinet Secretariat (Aviation Division). It is responsible for providing meteorological service throughout Pakistan to wide variety of interest and for numerous public activities and projects which require weather information. National Agromet Centre (NAMC) is an important division of PMD which has been setup to relate meteorological services to the most important agriculture sector of the country so as to promote the overall status of farming community. NAMC has thus been extending its services since its establishment.
Present Condition of Agricultural Crops on 17th February, 2025 Wheat Archives Cotton Archives
Our Products
Joint Agro-advisory by PMD & MNS-University of Agriculture, Multan
گندم
گوبھ اور دانے کی ابتدائی حالت میں آبپاشی ضرور کریں ۔
آم
باغات میں نئے پودے لگانے کے لئے تیاری کریں۔ جن باغات کو اکتوبر کے بعد پانی نہیں دیا گیا ان کی آبپاشی کریں۔ پودوں پر پھول بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے اس کو بہتر بنانے کے لئے پوٹاشیم نائٹریٹ یا کماب -26 کا سپرے کریں ۔ سندھڑی آم میں بٹور بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اس کو ابتدائی سٹیج پر کاٹیں اور کاٹنے کے بعد اسے کھیت سے باہر کہیں دھوپ میں منتقل کر دیں تاکہ یہ پھل کے بورر کی آماج گاہ نہ بن سکے ۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔
گنا
کماد کی بہاریہ کا شت کے لئے زمیں تیارکرتے ہوئے گہرا ہل ضرور چلائیں ۔ کماد کی کاشت کے لئے موزوں وقت وسط فروری سے آخر مارچ ہے۔ کا شت کے لئے بیج ایسے کھیت سے ہرگز نہ لیں جہاں رتا روگ سے متاثرہ کما د ہو۔مزید برآں گری ہوئی اور کورے سے متا ثرہ فصل سے بیج مت لیں ۔ کاشت کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں جن میں سی پی ایف 250،سی پی ایف 251، سی پی ایف 253 قابل ذکر ہیں ۔ سی پی ایف 250 غیر سیلابہ رقبہ کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ اس کے علاوہ سی پی 77-400 گڑ بنانے کے لئے اور سی پی ایف 247 ریتلے رقبے کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ کما د کی بجائی 4 فٹ کے فاصلے پربنائی گئی گہری کھیلیوں اور کھلے سیاڑوں میں کریں اورہر کھیلی میں سموں کی دو قطاریں لگائیں ۔ کاشت کے لئے 2 آنکھوں والے سمے 30 ہزار اور 3 آنکھوں والے سمے 20 ہزار استعمال کریں ۔ اس کے لئے 12 سے 16 مرلہ کماد درکار ہو گا۔ بیج کے لئے کماد کا اوپر والا ایک تہائی حصہ استعمال کریں ۔