Welcome to National Agromet Centre

Pakistan Meteorological Department (PMD) is both a scientific and a service department, and functions under the Cabinet Secretariat (Aviation Division). It is responsible for providing meteorological service throughout Pakistan to wide variety of interest and for numerous public activities and projects which require weather information. National Agromet Centre (NAMC) is an important division of PMD which has been setup to relate meteorological services to the most important agriculture sector of the country so as to promote the overall status of farming community. NAMC has thus been extending its services since its establishment.

Present Condition of Agricultural Crops on 24th June, 2024 Wheat Archives   Cotton Archives

  • gallery

    Cotton Crop at RAMC Tandojam (Stage: Third true leaf)

  • gallery

    Cotton Crop at RAMC Faisalabad (Stage: Flowering)

Our Products

Joint Agro-advisory by PMD & MNS-University of Agriculture, Multan

کپاس

جہاں فاسفورسی کھادیں بجائی کے وقت نہیں ڈالی گئیں وہاں فاسفورسی کھاد یں جلد از جلد مکمل کریں۔ نائٹروجنی کھاد بجائی کے بعد 3 سے 4 اقساط میں دیں۔جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔گوڈی اور رجر کی مدد سے جڑی بوٹیاٰں کنٹرول کریں۔ موسمی حالت اور گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئےکپاس کی آبپاشی بروقت کریں۔ ڈوڈی اور پھول آنے کے دوران پانی کی کمی نہ آنے دیں۔کھیت میں باقائدگی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کرتے رہیں ۔ کپاس میں گلابی سنڈی کی نگرانی کے لئے 1 جنسی پھندا فی 5ایکڑ کے حساب سے لگائیں۔پہلا سپرے حتی الوسع تاخیر سے کریں تاکہ دوست کیڑے پرورش پا سکیں۔کیڑوں کے حملہ کی صورت میں نقصان کی معاشی حد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے تدارک کریں۔

آم

آم کی برداشت سے 7 سے 10 دن پہلے آبپاشی بند کر دیں اور زمیں خشک ہونے پر آم کی برداشت کریں۔ جن اقسام کا پھل توڑ لیا ہے اس میں بعد از برداشت خوراک ڈالیں۔ آم کے پودوں کو گرمی سے بچانے کے لئے مئی سے جولائی کے دوران جڑی بوٹیوں کی تلفی نہ کریں ۔ حسب ضرورت آبپاشی کا خیال رکھیں ۔آم کی پھل کی مکھی کے کنٹرول کے لئے پودے کے نیچے گرے ہوئے پھل ہر دوسرے دن اٹھائیں اور باغ سے باہر دھوپ والی جگہ پر بکھیر دیں یا گرے ہوئے پھل کوگڑھا بنا کے زمین میں دفن کر دیں۔ جب تک پھل باغ میں موجود ہے صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ نرمکھی کے تدارک کے لیئے میتھائیل یوجینال کےپھندوں کا استعمال کریں۔ایک ایکڑ میں کم از کم، 4 سے 6 جنسی پھندے لگائیں۔ اور یہ پھندے ہر دسویں دن تبدیل کریں۔ آم کے تیلے کےتدارک کے لئے مناسب کیڑے ما ر ادویات استعمال کریں ۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔

گنا

کماد کی آبپا شی پر خصوسی توجہ دیں۔ کماد کی آبپاشی کا وقفہ موسم کی مناسبت سے 8سے 10 دن رکھیں ۔ کماد میں تنے کے گرد مٹی چڑھانے سے پہلے گوڈی مکمل کریں ۔ نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط مٹی چڑھاتے وقت ڈالیں۔ کماد کے گڑوووں کے انسداد کے لئےمحکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

3 Days (3 Hourly Forecast)

Farmers Weather (Audio Forecast)

رابطہ کے لئے

موسم کی پشنگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051 پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آ ئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد