South Punjab

Bahawalnagar | Bahawalpur | Bhakkar | D.G. Khan | Jhang | Khanewal | Layyah | Lodhran | Mianwali | Multan | Muzaffargarh | Rahimyar Khan | Rajanpur | Sahiwal | Vehari |


Seven Days Weather Forecast (Multan)

24 Feb, 2026
Tuesday
25 Feb, 2026
Wednesday
26 Feb, 2026
Thursday
27 Feb, 2026
Friday
28 Feb, 2026
Saturday
1 Mar, 2026
Sunday
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM
Weather
Temp °C (Min/Max) 16 / 30 17 / 30 17 / 30 16 / 29 17 / 29 17 / 29
Wind Speed(km/h)/Direction up to 8 / SW up to 9 / SW up to 10 / W up to 8 / NW up to 9 / S up to 9 / S
Relative Humidity (%)
Morning / Noon / Night
70 / 75 / 65 72 / 77 / 67 72 / 77 / 67 71 / 76 / 66 72 / 77 / 67 72 / 77 / 67

Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab

Updated every Monday and Thursday.


گندم

گوبھ اور دانے کی ابتدائی حالت میں آبپاشی ضرور کریں ۔ تاہم اگر ہوا کی رفتار تیز ہو تو آبپاشی سے گریز کریں۔

 

 

گنا

کماد کی بہاریہ کا شت کے لئے زمیں تیارکرتے ہوئے گہرا ہل ضرور چلائیں ۔ کماد کی کاشت کے لئے موزوں وقت وسط فروری سے آخر مارچ ہے۔ کا شت کے لئے بیج ایسے کھیت سے ہرگز نہ لیں جہاں رتا روگ سے متاثرہ کما د ہو۔مزید برآں گری ہوئی اور کورے سے متا ثرہ فصل سے بیج مت لیں ۔ کاشت کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں جن میں سی پی ایف 250،سی پی ایف 251، سی پی ایف 253، وائی ٹی ایف جی 236قابل ذکر ہیں ۔ سی پی ایف 250 غیر سیلابہ رقبہ کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ اس کے علاوہ سی پی 77-400 گڑ بنانے کے لئے اور سی پی ایف 247 ریتلے رقبے کے لئے زیادہ موزوں ہے۔ کما د کی بجائی 4 فٹ کے فاصلے پربنائی گئی گہری کھیلیوں اور کھلے سیاڑوں میں کریں اورہر کھیلی میں سموں کی دو قطاریں لگائیں ۔ کاشت کے لئے 2 آنکھوں والے سمے 30 ہزار اور 3 آنکھوں والے سمے 20 ہزار استعمال کریں ۔ اس کے لئے 12 سے 16 مرلہ کماد درکار ہو گا۔ بیج کے لئے کماد کا اوپر والا ایک تہائی حصہ استعمال کریں ۔

 

آم

باغات میں نئے پودے لگانے کے لیے پودے تیار رکھیں ۔ جہا ں نرسری کی گرافٹنگ مطلوب ہے وہاں نائٹروجنی کھاد دیں۔ جن باغات کو دسمبر کے بعد پانی نہیں دیا گیا ان کی آبپاشی کریں۔ آبپاشی کے ساتھ تیسرا حصہ نائٹروجنی کھاد دیں۔ اس وقت پودوں پر پھول نکلنےکا عمل شروع ہے اس کو بہتر بنانے کے لئے پوٹاشیم نائٹریٹ یا کماب -26 کا سپرے کریں ۔ جن پودوں پر پھول کھل چکے ہیں ان کو پو ٹاشیم نائٹریٹ کے سپرے کی ضرورت نہیں ۔پھولوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ کے لئے مناسب ادویات کا سپرے کریں۔ آم کی وہ اقسام جن پر پھول پہلے نکلتے ہیں جیسا کہ دوسہری آم میں پودے کے اوپر کی طرف جنوبی سائیڈ پر پھول نکل رہے وہاں 4 سے 5 پودوں کے نیچے 10 ×10 یا 15 ×15 سا ئز کی پلاسٹک کی شیٹ بچھا کر بور کی مکھی کےحملے کی مانیٹرنگ کریں اور چاول کی طرح کی سنڈیوں کا مشاہدہ کریں ۔ بور کی مکھی کاکھیت کی آبپاشی سے موثر کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاہم حملے کی شدت کو دیکھتے ہوئے کیڑے مار ادویات کا سپرے کریں ۔ اگر تیلے کا سپرے جنوری میں پودے کے تنے پر نہیں کیا تو اس کی ما نیٹرنگ کریں ۔ سندھڑی آم میں بٹور بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اس کو ابتدائی سٹیج پر کاٹیں اور کاٹنے کے بعد اسے کھیت سے باہر کہیں دھوپ میں منتقل کر دیں تاکہ یہ پھل کے بورر کی آماج گاہ نہ بن سکے ۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔

 

Description of Weather Symbols

Sunny Mostly Sunny Cloudy Partly Cloudy
Cloudy Light Rain Partly Cloudy Thunder Rain Thunder Rain Thunder Shower
Rain Shower Haze FOG Smoke