- Decadal: Mainly cold and dry weather prevailed in most parts of the country
- Monthly: ETo remained mostly above normal and R.H observed below normal in most of the agricultural plains of the country.
- Decadal: Cold and dry weather is likely in most parts of the country, while very cold in hilly areas.
- Weekly: During the fourth week of January, above normal daily minimum temperatures were observed in the country whereas normal to below normal in some areas of Balochistan, as well as in a few parts of Gilgit Baltistan, Khyber Pakhtunkhwa and Punjab.
- Monthly: Below normal rainfall/dry weather was reported from most parts of the country.
- Weekly: During the fourth week of January, mainly dry weather prevailed over the most parts of the country whereas light to moderate rainfall was reported from northwestern parts of the country particularly northwestern Baluchistan, upper Khyber Pakhtunkhwa along the adjoining areas of Gilgit Baltistan and Kashmir.
- Weekly: During the fourth week of January, above normal daily maximum temperatures were observed in most parts of the country whereas near normal in western parts of Balochistan.
Welcome to National Agromet Centre
Pakistan Meteorological Department (PMD) is both a scientific and a service department, and functions under the Cabinet Secretariat (Aviation Division). It is responsible for providing meteorological service throughout Pakistan to wide variety of interest and for numerous public activities and projects which require weather information. National Agromet Centre (NAMC) is an important division of PMD which has been setup to relate meteorological services to the most important agriculture sector of the country so as to promote the overall status of farming community. NAMC has thus been extending its services since its establishment.
Present Condition of Agricultural Crops on 27th January, 2025 Wheat Archives Cotton Archives
Our Products
Joint Agro-advisory by PMD & MNS-University of Agriculture, Multan
گندم
اگیتی گندم میں گوبھ کی حالت میں پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ جہاں گندم میں پوٹاش نہیں ڈالی گئی وہاں حل پزیر پوٹاش کا سپرے کریں۔ جڑ ی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں اورمحکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے مناسب جڑی بوٹی ما ر زہروں کا استعمال کریں۔ جڑی بوٹی مار ادویات کے سپرے کے لئے اچھی کوالٹی کی مخصوص نوزل کا استعمال کریں اور سپرے صاف موسم میں کریں۔ سپرے کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے طور پر دستانے ، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کریں۔ جڑی بوٹی مار ادویات کی تجویز کردہ مقدار سے زیادہ استعمال نہ کریں اور ایک جگہ پر دہرا سپرے نہ کریں۔ ریتلے اور شور زدہ رقبہ میں اگر دوسراپانی نہیں لگایا گیا تو دوسرا پانی لگائیں اور نائٹروجنی کھاد کی ایک قسط دیں۔
آم
جہاں زمین خشک ہو وہاں ہلکی آبپاشی کریں تاکہ پودے سردی سے محفوظ رہ سکیں ۔ باغ میں چھوٹے پودوں کو سردی سے بچانے کے لئے مناسب بندوبست کریں۔ اس سلسلے میں چھوٹے پودوں کو ڈھانپ دیں یا مناسب کیمیکل کا سپرے کریں ۔ آم کے تیلے کے تدارک کے لئے پودے کے تنے اور ٹہنوں پرمناسب زہر کا سپرے کریں۔ جن علاقوں میں میلی بگ کا خطرہ ہو وہاں پودے کے تنے کے گرد سلپری (پھسلنے والے) بینڈ لگائیں ۔ آم کے پھول کی مج کی مانیٹرنگ کریں۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر ٹرینچ بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔
گنا
کماد کی بہاریہ کا شت کے لئے زمیں تیار کریں ۔کماد کی کٹائی اقسام اور فصل کے پکنے کو مدنظر رکھ کر کریں۔ پہلے ستمبر کاشتہ فصل پھر مونڈھی فصل اور اگیتی ، درمیانی اور پچھیتی اقسام کی کٹائی کریں۔ مونڈھی فصل رکھنے کے لئے فصل کی برداشت کریں اور گنا زمین کی سطح سے آدھاتا ایک انچ گہرا کاٹیں ۔ فصل کی برداشت کے بعد کماد کو مل میں جلد از جلد بھیجیں ۔