پاکستا ن میں مون سون بارشو ں کا آغاز

موسمی پیشنگوئی

تاریخ اجراء: 24 جون 2016: وقت 01:00

 

پاکستا ن میں سوموار 27 جون سے مو ن سون بارشو ں کا آ غاز ہو رہا ہے۔ جس سےملک کے بیشتر زرعی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ پاکستان میں مو ن سون کی با رشیں جولائی سے لیکر 15 ستمبر تک جاری رہتی ہیں مون سون کے دوران کسانوں کیلئے درجہ زیل مشورے دیے جاتے ہیں تا کہ کسانوں کو فصلوں اور دوسر ے زرعی املاک کو ممکنہ خطرات سے بچا یا جا سکے اور فصلو ں کی بہتر نشو نما ہو سکے۔

1۔ مو سم برسات میں زمنیوں میں ممکنہ حد تک ہل نہ چلائیں اور کاشت شدہ کھتیوں میں گوڈی کرنے سے اجتناب کریں کیو نکہ ھل چلی زمین کی مٹی پا نی سے با آسانی بہہ جانی ہے۔ جس کی وجہ سے اوپر سے زرخیز مٹی کی تہہ بہہ جاتی ہے جس سے پو دے اپنی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ فصلوں سے جڑی بو ٹیوں کو تلف نہ کیا جائے بلکہ زمین کی سطح کی کم سے کم چھدائی کی جائے۔

2۔ اپنے کھیتوں کی وٹ بندی پر اُگی ہو ئی گھاس کو اس مو سم میں ہرگز نہ کاٹیں کیو نکہ یہ پانی کے بہاوً کے ساتھ مٹی کےبہاوً کو روکنے میں مد د دیتی ہے۔

3۔ مو ن سو ن کے مہینوں میں بارانی علاقوں کے کسان اپنی زمینوں کے بند کو مضبو ط بنائیں تا کہ زیا دہ سے زیادہ پانی زمین میں جزب ہو کر آئند ہ فصل کےلئے استعما ل میں لایا جا سکے اور اگر ممکن ہو سکے تو پانی کیلئے تا لا ب بنا ئے جا ئیں تا کہ پا نی کو مو یشیو ں کیئے استعما ل کر سکیں۔

4۔ کپا س کی کاشت والے علاقوں میں زمینوں سے بارش کے دوران اضافی پانی فوراً نکا ل لیں جو کہ فصل کیلئے نقصا ن دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کھڑے پانی کی وجہ سے 3 سے 4 دن کے بعد فصل کی نشو نما رُک جاتی ہے اور پو دے مرجھا نا شروع ہو جاتے ہیں۔

5۔ مون سو ن کی بارشو ں کے دوران کماد اور کپاس کی فصلو ں پر نقصان دہ کیڑوں کے حملے بڑھ جا تے ہیں جن کا بر وقت تدارک ضروری ہے۔

6۔ مو ن سو ن کے دوران رس چو سنے والے کیڑوں کا حملہ اسو قت سب سے زیادہ ہو تا ہے جب دن کے وقت درجہ حرارت 40 - 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے۔ کم نمی یا40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت پر ان کیٹر وں کے حملہ بتدریج کم ہو جا تے ہیں۔ بارش کے دوران بھی رس جو سنے والے کیڑوں کے حملہ رُک جاتے ہیں لیکن بارش کے بعد ان کیڑوں جیسے ملی بھگ کے حملے بڑھ جاتے ہیں۔ کسا ن حضرات ان کیڑے مکوڑوں کا بر وقت تدارک کریں۔

7- مو ن سون کے دوران فصل میں زائد جڑی بو ٹیوں کی بہتا ت ہو جاتی ہے جو کہ پیداوار میں واضع کمی کا باعث بنتی ہیں۔ کسا ن حضرات ان کا بروقت تدارک کریں۔

8- مو ن سون کے دوران کماد کی فصل کو پانی دینے میں احتیاط سے کام لیں۔ تا کہ خراب مو سم کی وجہ سے فصل گرنے یا لیٹ جانے سے محفوظ رہے۔

9- اپنی تما م تر کھیتی با ڑی مو سمی پیشگوئیوں کے مطابق کریں۔ مو سمی پیشگوئیوں کے سلسلے اخبار ، ریڈیو، ٹیلیو یژن سے مر بو ط رہیں اور اگر کو ئی زرعی مو سمیاتی مسًلہ درپیش ہو تو ہمارے مندرجہ زیل دفاتر سے آپ بخو بی مدد حا صل کر سکتے ہیں۔

رابطہ کے لئے

1- محکمہ مو سمیا ت، نیشنل ایگرومیٹ سنیٹر، پی۔ او۔ بکس نمبر 1214 ، سیکٹر ایچ ایٹ ٹو، اسلام آباد- فون نمبر9250299 - 051

2- محکمہ مو سمیا ت، نیشنل فور کاسٹنگ سینٹر برائے زراعت ، پی۔ او۔ بکس نمبر 1214 ، سیکٹر ایچ ایٹ ٹو، اسلام آباد- فون نمبر9250364 – 051

3- محکمہ مو سمیا ت، ریجنل ایگرو میٹ سینٹر، نز د بارانی یو نیو رسٹی ، مری روڈ، راولپنڈی ، فون نمبر9292149 – 051

4- محکمہ مو سمیا ت، ریجنل ایگرو میٹ سینٹر،ایو ب ریسر چ انسٹیٹیوٹ، جھنگ روڈ، فیصل آباد۔ فون نمبر2657047 – 041

5- محکمہ مو سمیا ت، ریجنل ایگرو میٹ سینٹر،ایگریکلچر ریسر چ انسٹیٹیوٹ،ٹنڈوجام – فون نمبر766583 – 0222