Seven Days Weather Forecast (Layyah)

July 09, 2020
Thursday
July 10, 2020
Friday
July 11, 2020
Saturday
July 12, 2020
Sunday
July 13, 2020
Monday
July 14, 2020
Tuesday
July 15, 2020
Wednesday
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM
Weather
Temp °C (Min/Max) 29 / 41 30 / 41 30 / 42 29 / 37 28 / 40 33 / 42 32 / 41
Wind Speed(km/h)/Direction up to 10 / SE up to 12 / SW up to 14 / S up to 24 / N up to 12 / S up to 18 / S up to 14 / S
Relative Humidity (%)
Morning / Noon / Night
65 / 55 / 60 60 / 50 / 55 65 / 55 / 60 70 / 60 / 65 70 / 60 / 65 60 / 50 / 55 65 / 55 / 60

Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab

Updated every Monday and Thursday.

 

کپاس

جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کی وجہ سے کپاس میں ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہونے کا خد شہ ہے جس کے لئے کاشتکار کپاس کی فصل پر پھول ڈوڈی کی حالت میں این پی کے کا ایک فیصد محلول سپرے کریں تاکہ کپاس کی فصل کی مناسب بڑوھتری ہو سکے۔کاشتکار موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھ کے کھیت کی آبپاشی کریں۔ جہاں بارش زیادہ ہو کھیت میں پانی کے نقاص کا بندوبست کریں۔ بارش کے بعد جڑی بوٹیوں کے موثر تدارک کا انتظام کریں۔ وتر آنے پر کپاس کے قد کو مد نظر رکھتے ہوئے گوڈی کریں۔ بڑی فصل میں جڑی بوٹیوں کو کیمیائی طریقہ سے تلف کریں۔ نا ئیٹروجنی کھادیں کپاس کی فصل کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کریں۔ ایسی فصل جس کی بڑوھتری کم ہو یا فصل پر ٹینڈے آرہے ہوں تو وہاں نا ئیٹروجنی کھادیں ضرور ڈالیں۔ کپاس میں سفید مکھی ، سبز تیلا اور تھرپس کے حملے کی صورت میں نقصان کی معاشی حد پر سدباب کریں ۔ سبز تیلا اور سفید مکھی کے موثر تدارک کے لئے فلونیکامائیڈ بحساب 80 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔ تھرپس کے تدارک کے لئے ایسیفیٹ بحساب 250 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔ کپاس میں گلابی سنڈی کی نگرانی کے لئے 1 جنسی پھندا فی 5ایکڑ کے حساب سے لگائیں۔ گلا بی سنڈی کے تدارک کے لئے 4 جنسی پھندے فی ایکڑ استعمال کریں۔ جنسی پھندوں میں جنسی کیپسول 15 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ اس کے علاوہ گلابی سنڈی کے لئے پی بی روپس کا استعمال کریں۔ ساڑھے بارہ ایکڑ رقبے تک پی بی روپس بحساب 200 فی ایکڑ جبکہ 25 ایکڑ کے بلاک پر پی بی روپس بحساب 120فی ایکڑ لگائیں۔ گلابی سنڈی اور لشکری سنڈی کا حملہ نظر آتے ہی سپرے کریں۔

 

گنا

مو سمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی 10سے 12 دن کے وقفے سے کریں۔ جن کاشتکاروں نے کماد کے تنے کے گرد مٹی نہیں چڑھائی وہ جلد از جلد مٹی چڑھانے کی عمل مکمل کریں۔ نائیٹروجنی کھاد مٹی چڑھانے سے پہلے ڈالیں۔ مٹی چڑھانے کے بعد پانی لگائیں اور ایس میٹولا کلور بحساب ایک لیٹر فی ایکڑ فلڈ کریں۔ مونڈی فصل میں 30 فیصد نایٹروجنی کھاد زیادہ ڈالیں۔ مونڈی فصل میں بیماری سے متاثرہ پودے تلف کریں۔ کماد کے گڑواں کے طبعی انسداد کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں۔ کماد کے گڑواں کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کے عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔ کماد کی مونڈی فصل پر کالے بگ کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے اس کا موثر تدارک کے لئے محکمہ زراعت کے عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔

 

آم

جن اقسام کا پھل توڑ لیا ہے اس میں بعد از برداشت کھاد ڈالیں۔ کسی بھی قسم کا پھل توڑنے سے 10 سے 12 دن پہلے آبپاشی بند کر دیں۔موجودہ موسمی حالات کےمطابق درمیانی اور پچھیتی اقسام میں حسب ضرورت آبپاشی جاری رکھیں ۔ اگیتی اقسام میں لگائے گئے پھل کی مکھی کے لئے جنسی پھندے اتار کر پچھیتی اقسام میں منتقل کریں تاکہ وہاں جنسی پھندوں کی تعداد بڑھائی جا سکے۔ پھل کی مکھی کے حملے کے پیش نظر کھیت کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ گرے ہوئے پھل تلف کریں۔ جنسی پھندوں میں میتھائیل یوجینال 5 سے 7 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ جنسی پھندے بحساب 4 سے 6 فی ایکڑ لگائیں۔ باغات میں پھل کےبورر کاحملہ شدت اختیار کر چکاہے اس کے تدارک کے لئے پھپھوندی کش اور کیڑے ما ر ادویات محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے استعمال کریں ۔

 

Description of Weather Symbols

Sunny Mostly Sunny Cloudy Partly Cloudy
Cloudy Light Rain Partly Cloudy Thunder Rain Thunder Rain Thunder Shower
Rain Shower Haze FOG Smoke