Seven Days Weather Forecast (Multan)
May 26, 2022 Thursday |
May 27, 2022 Friday |
May 28, 2022 Saturday |
May 29, 2022 Sunday |
May 30, 2022 Monday |
May 31, 2022 Tuesday |
June 01, 2022 Wednesday |
|
---|---|---|---|---|---|---|---|
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM | |||||||
Weather |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
Temp °C (Min/Max) | 29 / 44 | 33 / 44 | 30 / 45 | 29 / 44 | 32 / 43 | 30 / 46 | 32 / 46 |
Wind Speed(km/h)/Direction | up to 17 / SE | up to 24 / SW | up to 20 / NW | up to 22 / N | up to 15 / NE | up to 21 / E | up to 13 / N |
Relative Humidity (%) Morning / Noon / Night |
38 / 28 / 33 | 38 / 28 / 33 | 40 / 30 / 35 | 40 / 30 / 35 | 38 / 28 / 33 | 38 / 28 / 33 | 40 / 30 / 35 |
Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab
Updated every Monday and Thursday.
کپاس
کاشت کے بعد بیج عموماً بجائی کے 4 سے 5 دن بعد اگ جاتے ہیں ۔ اس کے بعد جب کھیت میں ناغے نظر آئیں تو 6 سے 8 گھنٹے بھگوئے ہو ئے بیج سے ناغے پر کریں۔ موسم کی مناسبت سے لائنوں میں کاشتہ فصل میں پہلی آبپاشی بجائی کے 30 سے 35 دن بعد جبکہ پٹریوں پر کاشتہ فصل میں پہلا پانی 3 سے 4 دن بعد جبکہ دوسرا ، تیسرا ، چوتھا پانی 6 سے 9 دن بعد لگا ئیں ۔ گرمی کی شدت کے پیش نظرکاشتہ فصل میں بروقت آبپاشی کریں۔ فاسفورسی کھادیں بجائی کے بجائے چھدرائی کے فوراً بعد (20 سے 25 دن بعد )استعمال کریں۔ اگیتی کاشتہ کپاس میں گوڈی اور رجر کی مدد سے جڑی بوٹیاٰں کنٹرول کریں۔
گنا
کماد کی آبپاشی کا وقفہ موسم کی مناسبت سے 10 سے 12 دن رکھیں ۔ بہاریہ کماد میں نائٹروجنی کھادکی دوسری قسط دیں۔ کماد میں کالی کیڑی (بلیک بگ) کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کی مشاورت سے زہروں کااستعمال کریں۔
آم
اس سال مارچ اور اپریل میں گرمی کی شدت سےبہت سا پھل متاثر ہو گیاہے اور مئی اورجون میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا اندیشہ ہے اس لئے بچے ہوئے پھل کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لئے آبپاشی کا خیال رکھیں اور پودے کی چھتری کے باہر گھاس کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اگر درجہ حرارت 46 ڈگری سلسیئس سے بڑھنے کا امکان ہو تو سندھڑی اور سفید چونسہ میں دوپہر کے وقت پانی کا سپرے کریں ۔ چونکہ اس سال زیادہ پھل پودے کی چھتری کے اندر سایہ دار جگہ پر ہے اس لئے پھل کے بورر اور سکیل کے حملہ کا اندیشہ ہے اس سے محتاط رہیں اور حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے اسکا تدارک کریں۔ باغ کی زمیں میں وتر آنے کے فوری بعد دوبارہ آبپاشی کا بندوبست کریں۔پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے گرے ہوئے پھل اٹھائیں اور جنسی پھندے لگائیں ۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔
Description of Weather Symbols
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
Sunny | Mostly Sunny | Cloudy | Partly Cloudy |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
Cloudy Light Rain | Partly Cloudy Thunder Rain | Thunder Rain | Thunder Shower |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
Rain Shower | Haze | FOG | Smoke |