South Punjab

Bahawalnagar | Bahawalpur | Bhakkar | D.G. Khan | Jhang | Khanewal | Layyah | Lodhran | Mianwali | Multan | Muzaffargarh | Rahimyar Khan | Rajanpur | Sahiwal | Vehari |


Seven Days Weather Forecast (Mianwali)

2 Dec, 2024
Monday
3 Dec, 2024
Tuesday
4 Dec, 2024
Wednesday
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM
Weather
Temp °C (Min/Max) 12 / 23 11 / 23 12 / 23
Wind Speed(km/h)/Direction up to 7 / NW up to 9 / NW up to 7 / NW
Relative Humidity (%)
Morning / Noon / Night
84 / 74 / 79 82 / 72 / 77 80 / 70 / 75

Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab

Updated every Monday and Thursday.


گندم

گندم کی کاشت جلد از جلدمکمل کریں ۔ کاشت کے لئے گندم کی منظور شدہ اقسام کا گریڈ کیا ہوابیج استعمال کریں ۔منظور شدہ اقسام میں عروج 2022، نشان 2021، نواب 2021، دلکش 2020، سبحانی 2021، صادق 2021، ڈیورم 2021، اکبر 2019 ، غازی 2019، اناج 2017، بکھر سٹاراور فخربکھر سرفہرست ہیں۔ گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کریں ۔ بروقت ڈرل سے کاشت کی صورت میں 40 کلو گرام اور چھٹے کی صورت میں 50 کلو گرام فی ایکڑ بیج کا بندوبست کریں۔ پانی کی بچت کے لیے تیار زمین پر گندم کے بیج کا دہرا چھٹہ لگا کر رجر سے کھیلیاں بنا لیں اور 5 کلو گرام فی ایکڑ اضافی بیج استعمال کریں۔ مزید برآں کلراٹھی زمین میں بھی بیج زیادہ استعمال کریں۔ کلراٹھی زمین میں گندم کی کاشت گپ چھٹ کے طریقہ سے کریں۔ پوٹاش اور فاسفورسی کھادیں بجائی کے وقت استعمال کریں اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں بذریعہ ڈرل استعمال کریں۔ گندم کو پہلا پانی 20 سے 22 دن بعد دیں اور پہلے پانی کے ساتھ ایک تہائی نائٹروجنی کھاد دیں۔ اگر بوقت بجائی فاسفورسی اور پوٹاش والی کھاد نہیں ڈالی تو فاسفورسی اور پوٹاش حل پزیرکھادیں پہلے پانی کے ساتھ فلڈ کریں۔

 

 

گنا

کماد کی کٹائی اقسام اور فصل کے پکنے کو مدنظر رکھ کر کریں۔

 

آم

مزید آبپاشی نہ کر یں تاکہ پودے اپنی حالت خوابیدگی کے دوران اپنے آپ کو پھولوں کے لئے تیار کر سکیں ۔اگرپودے پر نئی شاخیں اور پتے موجود ہیں تو ان پر کسی بیماری یا کیڑے کے حملے کی صورت میں اس کا تدارک کریں۔ پودے میں کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل ہو چکا تاہم پودے کے اندر روشنی کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لئے ضروری کانٹ چھانٹ کا عمل جاری رکھیں ۔ باغ میں کیڑوں او ر بیماریوں کے حملے کی روک تھام کے لئے حفاظتی سپرے کریں۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر ٹرینچ بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔

 

Description of Weather Symbols

Sunny Mostly Sunny Cloudy Partly Cloudy
Cloudy Light Rain Partly Cloudy Thunder Rain Thunder Rain Thunder Shower
Rain Shower Haze FOG Smoke