Seven Days Weather Forecast (Vehari)

June 17, 2021
Thursday
June 18, 2021
Friday
June 19, 2021
Saturday
June 20, 2021
Sunday
June 21, 2021
Monday
June 22, 2021
Tuesday
June 23, 2021
Wednesday
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM
Weather
Temp °C (Min/Max) 27 / 37 28 / 37 28 / 39 31 / 42 32 / 38 29 / 41 31 / 42
Wind Speed(km/h)/Direction up to 9 / E up to 7 / NE up to 12 / W up to 17 / SW up to 19 / S up to 12 / W up to 15 / SW
Relative Humidity (%)
Morning / Noon / Night
60 / 50 / 55 60 / 50 / 55 55 / 45 / 50 65 / 55 / 60 63 / 53 / 58 60 / 50 / 55 59 / 49 / 54

Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab

Updated every Monday and Thursday.

 

کپاس

بارش کی صورت میں پانی زیادہ دیر کھیت میں کھڑا نہ ہونے دیں۔جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں ۔ کپاس کی ایسی فصل جو 40 دن کی ہو چکی ہے وہاں جڑی بوٹیاں کی تلفی کے لئے رجر چلائیں ۔ جہاں فاسفورسی کھادیں بجائی کے وقت استعمال نہیں کی گئیں وہاں وتر حالت میں فاسفورسی کھادیں ڈال کر رجر چلائیں۔ بیجائی کے بعد نا ئٹروجنی کھادیں 3سے 4 اقساط میں دیں ۔اکثر مقامات پر کپاس میں سبز تیلا کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نقصان کی معاشی حد پرمناسب کیڑے مار ادویات سے اس کا تدارک کریں ۔موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہو ئے کپاس کی آبپاشی جاری رکھیں ۔

 

گنا

کماد کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں ۔کماد کی آبپاشی کا وقفہ موسم کی مناسبت سے 8 سے 10 دن رکھیں ۔کماد کی ایسی فصل جو 90 سے 100 دن کی ہو چکی ہے وہاں نائٹروجنی کھاد کی آخری قسط مٹی چڑھاتے وقت ڈالیں۔ کماد کے گڑوووں کے انسداد کے لئےمحکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

 

آم

ضلع رحیم یار خاں میں آم کی اگیتی اقسام پک رہی ہیں ۔ ان کے پھل کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے آبپاشی روک دیں ۔ آم کی بہت سی اقسام میں پھل گچھوں کی شکل اختیار کر چکا ہے اوراس وقت بورر کے حملے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔ بہت سے علاقوں میں بورر کے حملے کی شکایات مل رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گچھوں میں موجود پھل کا معائنہ کریں اور بورر کے حملے کی صورت میں اس کا فوری تدارک کریں۔بورر کےتدارک کے لئے پودے کی چھتری کے نیچے سایہ دار جگہ پر چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں۔پودے کے نیچے گرے ہوئے پھل ہر تیسرے دن اٹھائیں اور انہیں تلف کریں۔ آم کا تیلا آجکل دوپہر کو پودے کے تنے اور ٹہنوں کے ساتھ جمع ہو جاتاہے اس لئے دوپہر کے وقت اس جگہ کو کسی مناسب کیڑے مار دوائی کے سپرے سے آسانی کے ساتھ تلف کیاجاسکتا ہے ۔ پھل کی مکھی کے تدارک کے لئے جنسی پھندے لگائیں اور ہر 10 سے 12 دن کے بعد ان کے اندر میتھائیل یوجینال تبدیل کریں۔ پودے کے نیچے گرے ہوئے تمام پھل تلف کریں کیونکہ یہی پھل مکھی کی افزائش نسل کا باعث بنتے ہیں ۔باغات کو حسب ضرورت آبپاشی کریں۔ کمزور یا بیمار پودوں کو محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق صحت مند بنانے کے لئے جہاں اونچا تھلہ (ریزڈ بیڈ) بنائیں۔ بڑے باغ میں موجود چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

 

Description of Weather Symbols

Sunny Mostly Sunny Cloudy Partly Cloudy
Cloudy Light Rain Partly Cloudy Thunder Rain Thunder Rain Thunder Shower
Rain Shower Haze FOG Smoke