South Punjab
Bahawalnagar | Bahawalpur | Bhakkar | D.G. Khan | Jhang | Khanewal | Layyah | Lodhran | Mianwali | Multan | Muzaffargarh | Rahimyar Khan | Rajanpur | Sahiwal | Vehari |Seven Days Weather Forecast (Sahiwal)
10 Oct, 2024 Thursday |
11 Oct, 2024 Friday |
12 Oct, 2024 Saturday |
13 Oct, 2024 Sunday |
||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM | |||||||||
Weather | |||||||||
Temp °C (Min/Max) | 22 / 34 | 22 / 35 | 21 / 35 | 22 / 33 | |||||
Wind Speed(km/h)/Direction | up to 4 / NE | up to 4 / SE | up to 5 / N | up to 4 / NE | |||||
Relative Humidity (%) Morning / Noon / Night |
76 / 66 / 71 | 74 / 64 / 69 | 72 / 62 / 67 | 70 / 60 / 65 |
Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab
Updated every Monday and Thursday.
کپاس
حسب ضرورت آبپاشی جاری رکھیں۔کپاس کی صاف چنائی کو فروغ دیں تاکہ پھٹی کی قیمت اچھی مل سکے۔کپاس کی چنائی صبح 10 بجے کے بعد شروع کریں تاکہ فصل پر پڑی شبنم خشک ہو جائے ۔ گیلی کپاس سے روئی کی رنگ بدل جاتا ہے بیج کا اگاؤمتاثر ہوتا ہے جبکہ بنولہ گھی بنانے کے قابل نہیں رہتا۔ چنائی پودے کے نیچے والے حصے سے اوپر کی طرف کریں ۔ ایک چنائی سے دوسری چنائی کا درمیانی وقفہ 20 دن سے کم نہ ہو ۔ کپاس کی چنائی شام 4 بجے بند کر دیں۔ چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک صوتی کپڑے پر رکھیں اور اونچی جگہ پر رکھیں۔ گلابی سنڈی یا دیگر کسی سنڈی سے متاثرہ ٹینڈوں کی چنائی علیحدہ رکھیں اور اس کی امیزش اچھی کپاس میں نہ کریں۔ چنائی کرتے ہوئے کپاس کے پتے سانگلی اور نا مکمل کھلے ہوئے ٹینڈے نہ توڑے جائیں۔کھیت میں باقائدگی سے پیسٹ سکاؤٹنگ کرتے رہیں اور چست تیلہ ، سفید مکھی اور دیگررس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک کے لئے نقصان کی معاشی حد پر موسمی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئےمناسب کیڑے مار ادویات کا سپرے کریں ۔ گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے لگائے گئے جنسی پھندوں کا جائزہ لیتے رہیں ۔گلابی سنڈی کے تدارک کے لئے غیر ضروری سپرے سے گریز کریں۔
گنا
کماد کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں ۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہو ئے حسب ِ ضرورت کماد کی آبپاشی کا وقفہ 20سے 30دن رکھیں۔ گری ہوئی فصل کے لیئے ہر آبپاشی پر 5کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ پانی کے ساتھ فلڈ کریں۔ مونڈی فصل میں بیماری سے متاثرہ پودے تلف کریں۔کماد کے گڑواں کے طبعی انسداد کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں اورمحکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ کماد میں کالی کیڑی کے حملے کو کنٹرول کرنے کے لئے بائی فینتھرین بحساب 250 ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔
آم
نئے پودوں کا کاشت کا عمل جاری رکھیں۔ نئے باغ لگانے سے پہلے مٹی اور پانی کا تجزیہ کرائیں۔آم کی کمرشل اقسام سندھڑی ، چناب گولڈ اور سفید چونسہ لگائیں۔ جن باغات میں ناغے ہیں وہاں نئے پودے لگائیں۔ اچھی نرسری سے آم کے پودوں کا انتخاب کریں۔ پودا جھاڑ دار ہو ۔ پودے کا قد اڑھائی سے تین فٹ ہو اور عمر دو سے تین سال ہو۔ آم کی نرسری کی تیاری کے لیے صحت مند گٹھلیوں کا استعمال کریں۔ جو پودے گٹھلیوں سے نکل آئے ہیں انہیں تھیلیوں میں شفٹ کرنے کا انتظام کریں اور جو پودے پیوند کاری کےقابل ہیں انہیں صحت مند پودے سے پیوندی لکڑی لے کر پیوند کریں۔ پودوں کی نئی منزلوں پر لیف ما ئنر، لیف رولر اور لیف کٹنگ ویول ،آم کے تیلےکےحملے کا مشا ہدہ کرتے رہیں ۔ حملے کے صورت میں مناسب زہروں کا سپرے کریں۔ جن درختوں پراس سال پھل نہیں لگااورنئی منزلیں کافی تعداد میں موجود ہوں تو ایسے پودوں کو نائیٹروجنی کھاد ہرگز نہ ڈالیں البتہ فاسفورس اور پوٹاش ضرور استعمال کریں۔ اجزائے صغیرہ جس میں بوران، کاپر ، زنک شامل ہیں ان کا استعمال زمین میں کریں۔حسب ضرورت آبپاشی کریں۔ وہ اقسام جنہیں کھاد ابھی تک نہیں ڈالی گئی ہے وہاں آبپاشی کے ساتھ کھا د ڈالیں ۔ مز ید برآں آم کے پودوں پر نئی بڑھوتری کا جائزہ لیتے رہیں ۔ جن باغات میں شاخ تراشی کی ضرورت ہے وہاں ضروری کانٹ چھانٹ کریں ۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر کھالی (ٹریینچ )بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔
Description of Weather Symbols
Sunny | Mostly Sunny | Cloudy | Partly Cloudy |
Cloudy Light Rain | Partly Cloudy Thunder Rain | Thunder Rain | Thunder Shower |
Rain Shower | Haze | FOG | Smoke |