Seven Days Weather Forecast (Lodhran)

August 13, 2020
Thursday
August 14, 2020
Friday
August 15, 2020
Saturday
August 16, 2020
Sunday
August 17, 2020
Monday
August 18, 2020
Tuesday
August 19, 2020
Wednesday
Morning = 8AM, Noon = 2PM, Night = 8PM
Weather
Temp °C (Min/Max) 31 / 41 31 / 39 30 / 38 30 / 39 32 / 38 33 / 37 30 / 39
Wind Speed(km/h)/Direction up to 9 / S up to 7 / S up to 6 / NE up to 6 / NE up to 7 / SE up to 9 / S up to 8 / S
Relative Humidity (%)
Morning / Noon / Night
70 / 60 / 65 77 / 67 / 72 73 / 63 / 68 75 / 65 / 70 75 / 65 / 70 76 / 66 / 71 73 / 63 / 68

Crop based agro-advisory for the farmers of South Punjab

Updated every Monday and Thursday.

 

کپاس

موسم کی موجودہ صورتحال کے مطابق جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں زیادہ تر مطلع جزوی ابر آلود اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جبکہ رحیم یار خاں اور جھنگ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ موجودہ صورتحال میں کاشتکار کھیت کی آبپاشی انتہائی ضروری حالت میں کریں ۔ بارش کی صورت میں نکاسی آب کا بندوبست کریں ۔جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔ فصل میں کیمیائی طریقہ سے جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گلائی فوسیٹ کا سپرے شیلڈ لگا کر کریں ۔ نا ئیٹروجنی کھادیں کا استعمال آبپاشی کے ساتھ کپاس کی فصل کی حالت کو مد نظر رکھ کر کریں ۔ ٹینڈا بننے کے دوران پوٹا شیم سلفیٹ آدھی بوری فی ایکڑ ڈرم میں پانی میں حل کر کے آبپاشی کے ساتھ دیں یا پوٹاشیم نائیٹریٹ بحساب 300 گرام 100 لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔ کھیت میں کم از کم ہفتہ میں دو بار حشرات کا معائنہ کریں۔ کپاس میں سفید مکھی ، سبز تیلا اور تھرپس کے حملے کی صورت میں نقصان کی معاشی حد پر سدباب کریں ۔ سفید مکھی کے موثر تدارک کے لئےنئی کیمسٹری کی زہروں کا استعمال کریں۔ تھرپس کے تدارک کے لئےسپنٹو ریم بحساب 250 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔ کپاس میں گلابی سنڈی کی نگرانی کے لئے 1 جنسی پھندا فی 5ایکڑ کے حساب سے لگائیں۔ گلا بی سنڈی کے تدارک کے لئے 4 جنسی پھندے فی ایکڑ استعمال کریں۔ جنسی پھندوں میں جنسی کیپسول 15 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ جنسی پھندوں میں اگر گلابی سنڈی کے پروانوں کی تعداد 4 سے زیادہ بڑھ جائے تو گلابی سنڈی کے خاتمے کے لئےسپرے کریں ۔اس کے علاوہ گلابی سنڈی کی نگرانی کے لئے جہاں پی بی روپس لگے ہوئے ہیں وہاں گلابی سنڈی کے پروانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نقصان کی معاشی حد پر محکمہ زراعت کی مشاورت سے سپرے کریں۔ لشکری سنڈی کا حملہ نظر آتے ہی سپرے کریں۔

 

گنا

مو سمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی 12سے 15 دن کے وقفے سے کریں ۔مزید برآں گرمی میں اضافہ اور بارشیں نہ ہونے کے سبب آبپا شی کا دورانیہ کم کر دیں۔ مونڈی فصل میں بیماری سے متاثرہ پودے تلف کریں۔ کماد کے گڑواں کے طبعی انسداد کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں۔ مٹی چڑھانے کے بعد نایٹروجنی کھاد ہرگز استعمال نہ کریں۔ کماد کےچوٹی کے گڑواں کے حملے کی صورت میں تھائیو میتھو کزم + کلو رینٹرانیلی پرول محکمہ زراعت کی مشاورت سے سپرے کریں۔کماد کی مونڈی فصل پر کالے بگ کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے اس کےموثر تدارک کے لئے با ئی فینتھرین بحساب 250 ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں ۔

 

آم

دیر سے پکنے والی اقسام جن میں سفید چونسہ اور عظیم چونسہ شامل ہیں ان میں موجودہ موسمی حالات کے پیش نظربیماریوں کا امکا ن بڑھ جاتا ہے ان اقسام پر ہر دو سے تین ہفتے کے بعد مناسب پھپھوند کش ادویات محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سےسپرے کریں۔ جن اقسام کا پھل توڑ لیا ہے ان پودوں کی حسب ضرورت کانٹ چھانٹ کریں اورکھاد ڈالیں۔ کسی بھی قسم کا پھل توڑنے سے 10 سے 12 دن پہلے آبپاشی بند کر دیں۔موجودہ موسمی حالات کےمطابق پچھیتی اقسام میں حسب ضرورت آبپاشی جاری رکھیں ۔ پھل کی مکھی کے حملے کے پیش نظر کھیت کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ گرے ہوئے پھل تلف کریں۔ جنسی پھندوں میں میتھائیل یوجینال 5 سے 7 دن کے وقفے سے تبدیل کریں۔ جنسی پھندے بحساب 4 سے 6 فی ایکڑ لگائیں۔

 

Description of Weather Symbols

Sunny Mostly Sunny Cloudy Partly Cloudy
Cloudy Light Rain Partly Cloudy Thunder Rain Thunder Rain Thunder Shower
Rain Shower Haze FOG Smoke