Welcome to National Agromet Centre

Pakistan Meteorological Department (PMD) is both a scientific and a service department, and functions under the Cabinet Secretariat (Aviation Division). It is responsible for providing meteorological service throughout Pakistan to wide variety of interest and for numerous public activities and projects which require weather information. National Agromet Centre (NAMC) is an important division of PMD which has been setup to relate meteorological services to the most important agriculture sector of the country so as to promote the overall status of farming community. NAMC has thus been extending its services since its establishment.

Present Condition of Agricultural Crops on 24th November, 2025 Wheat Archives   Cotton Archives

  • gallery

    Wheat Crop at Germination stage at RAMC Tandojam.

  • gallery

    Wheat crop at emegence stage at RAMC Faisalabad.

Our Products

Joint Agro-advisory by PMD & MNS-University of Agriculture, Multan

گندم

گندم کی کاشت جلد از جلدمکمل کریں۔ کاشت کے لئے گندم کی منظورشدہ اقسام کا گریڈ کیا ہوابیج استعمال کریں ۔منظور شدہ اقسام میں سویرا 2024، فلک 2024،عروج 2022، نشان 2021، نواب 2021، دلکش 2020، سبحانی 2021، صادق 2021، غازی 2019، اناج 2017، بکھر سٹار 2019اور فخربکھر 2017 سرفہرست ہیں۔ ۔ گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کریں ۔ بروقت ڈرل سے کاشت کی صورت میں 40 کلو گرام اور چھٹے کی صورت میں 50 کلو گرام فی ایکڑ بیج کا بندوبست کریں۔ پانی کی بچت کے لیے تیار زمین پر گندم کے بیج کا دہرا چھٹہ لگا کر رجر سے کھیلیاں بنا لیں اور5 کلو گرام فی ایکڑ اضافی بیج استعمال کریں۔ پوٹاش اور فاسفورسی کھادیں بجائی کے وقت استعمال کریں اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں بذریعہ ڈرل استعمال کریں۔ مزید برآں کلراٹھی زمین میں بھی بیج زیادہ استعمال کریں۔ کلراٹھی زمین میں گندم کی کاشت گپ چھٹ کے طریقہ سے کریں۔ گندم کو پہلا پانی 20 سے 22 دن بعد دیں اور پہلے پانی کے ساتھ ایک تہائی نائٹروجنی کھاد دیں۔ اگر بوقت بجائی فاسفورسی اور پوٹاش والی کھاد نہیں ڈالی تو فاسفورسی اور پوٹاش حل پزیرکھادیں پہلے پانی کے ساتھ فلڈ کریں۔۔ پہلی آبپاشی کے بعد محکمہ زراعت کےعملہ کی مشاورت سے چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔

آم

مزید آبپاشی نہ کر یں تاکہ پودے اپنی حالت خوابیدگی کے دوران اپنے آپ کو پھولوں کے لئے تیار کر سکیں ۔اگرپودے پر نئی شاخیں اور پتے موجود ہیں تو ان پر کسی بیماری یا کیڑے کے حملے کی صورت میں اس کا تدارک کریں۔ پودے میں کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل ہو چکا تاہم پودے کے اندر روشنی کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لئے ضروری کانٹ چھانٹ کا عمل جاری رکھیں ۔ وہ پودے جہاں اکتوبر میں نئی گروتھ ہو ئی ہو ان پر 2 فیصد حل پذیر پوٹاش کے محلول کا سپرے کریں تاکہ نئی شاخیں پھل کے لئے تیار ہو سکیں۔باغ میں چھوٹے پودوں کو سردی سے بچانے کے لئے مناسب بندوبست کریں۔باغ میں کیڑوں او ر بیماریوں کے حملے کی روک تھام کے لئے حفاظتی سپرے کریں۔ بیمار اور کمزور پودوں کی صحت کی بحالی کے لئے پودوں کی چھتری کے نیچے تنے سے 10 فٹ کے فاصلے پر ٹرینچ بنائیں ۔بڑے باغ میں نئے/چھوٹے پودوں میں حفظانی تہہ( ملچ) کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ باغ میں زمینی لیول کو بہتر بنائیں۔

گنا

کماد کی کٹائی اقسام اور فصل کے پکنے کو مدنظر رکھ کر کریں۔

3 Days (3 Hourly Forecast)

Farmers Weather (Audio Forecast)

رابطہ کے لئے

موسم کی پشنگوئی کے سلسلے میں 9250363-051 اور 638-638-111-051 پر فون کر کے مطلوبہ ضلع کے آ ئندہ موسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ زرعی موسمیاتی مرکز، محکمہ موسمیات اسلام آباد